چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا بی سی سی آئی کے سربراہ کو خط ، بھارتی بورڈ کے ناررواسلوک کےمتعلق آگاہی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی جانب بھارتی بورڈ کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں کیا گیا کہ وہ انہی کی دعوت پر آفیشل دورے پر بھارت گئے  لیکن بھارتی بورڈ نے نہ تو مہمان نوازی کے تقاضے پوری کیے اور نہ ہی سفارتی اداب کا دھیان رکھا۔خط میں مزید کہا گیا کہ ممبئی جانے سے پہلے بی سی سی آئی کے سربراہ کو حالات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا لیکن بھارت کی طرف سے بہتر حالات یقین دہانی کروائی گئی مگر وہ بھی دھری کی دھری رہ گئی ۔ شہریار خان نے لکھا کہ پاکستان اور بھارتی بورڈ کے سربراہان کی ملاقات منسوخ ہونے کے بعد بھارتی بورڈ نے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن