پاکستان میں جمہوریت مستحکم اوردہشت گردی ختم ہورہی ہے، نواز شریف

واشنگٹن میں امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی ۔اس موقعے پر امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے ۔میڈیا اور عدلیہ آزاد ہیں۔پہلی بارپارلیمنٹ کی تمام جماعتیں بلاجوازاحتجاج کیخلاف متحدہوئیں۔نواز شریف نے کہا پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری قربانیاں دیں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے مفادکیلئے لڑرہےہیں ۔پاکستان میں دہشت گردی کاراستہ روک دیاگیاہے۔آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کوماربھگایا۔ ٹارگٹڈ فوجی آپریشنز سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ۔انہوں نے کہا ہنگو میں 14سالہ بچے نے جان دیکر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنایا۔ملالہ یوسفزئی اور 14سالہ شہید اعتزاز نے پاکستان کے مستقبل کیلئے قربانی دی۔پشاور میں سکول پر حملہ ہوا جس کے بعد نئی ٹھوس حکمت عملی بنائی اور اب دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم ہو چکا ہے۔وزیراعظم نے کہا دہشت گردوں کےمالی معاونین کوبھی کٹہرےمیں لائیں گے۔دہشت گردی ہی نہیں اس کےنظریےاورجڑوں کوبھی ختم کریں گے۔آخری دہشتگردکےخاتمےتک جنگ جاری رہےگی۔نواز شریف نے کہا پاکستان افغانستان میں ہرقسم کی دہشتگردکارروائیوں کی مذمت کرتاہے۔تحریک طالبان کی جڑیں افغانستان میں ہیں۔افغان امن عمل کےلیےمری میں افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کادورہوا۔پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔نواز شریف نے کہا پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔عالمی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی ہے۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کی کارکردگی شاندار ہے۔وزیراعظم نے کہا پاکستان کی معیشت کےلیےدلیرانہ فیصلےکیے۔حکومتی اقتصادی پالیسیوں سےغربت میں کمی،جی ڈی پی میں اضافہ ہوا۔ اقتصادی راہدری منصوبہ تمام خطےکےلیےاہم ہے۔پاکستان اورچین تمام ہمسائیہ ممالک کو تعاون کی دعوت دیتےہیں۔پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ پرامن تعلقات چاہتاہے۔علاقائی تعاون کا فروغ اوررابطے پاکستان کی پالیسی کی ترجیح ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان امریکا کا پرانا دوست ہے ۔پاکستان اورامریکاکےدرمیان لڑکیوں کی تعلیم کیلئےتعاون کاآغازہواہے۔وزیراعطم نے کہا پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی قوت ہے اسےنیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت ملنی چاہیے-

ای پیپر دی نیشن