گوجرانوالہ: زہریلا کھانا کھانے سے 5 بہن بھائیوں کی حالت غیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) زہریلا کھانا کھانے کے باعث پانچ کمسن بہن بھائیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ سہنسرہ گورائیہ کے رہائشی شہباز کے پانچ کمسن بچوں عائشہ، فاطمہ، عمر، ارباز اور کاشف نے رات کا کھانا کھایا جس کے باعث پانچوں بہن بھائیوں کی حالت غیر ہوگئی، بچوں کو تشویشناک حالت میں فوری طو رپر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...