صدر ممنون 4 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، توانائی، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی

دوحہ ( صباح نیوز)صدرممنون حسین امیرقطر شیخ تمیم بن حمدبن خلیفہ الثانی کی دعوت پر چار روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ۔ قطر کے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزیرجاسم بن سیف احمد نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا ۔صدر امیر قطر اور دیگراعلی شخصیات سے دوطرفہ ملاقاتیں کریںگے اور دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوئوں کاجائزہ لیںگے علاقائی مسائل اور بین الاقوامی سطح پرہونے والے حالات وواقعات پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔صدر کے قطر کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کا اہم مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے ان میں توانائی کے شعبے میں تعاون ، تجارت، سرمایہ کاری ، دفاع اور قطر میں پاکستان کی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرناشامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...