سیالکوٹ (صباح نیوز) گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا مریض ہسپتال کے اندر فٹ پاتھ پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے مریض محمد انور علاج معالجہ کیلئے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال آیا لیکن ایمرجنسی میں ڈاکٹرورں نے اسے گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال بھجوا دیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے چیک کئے بغیر ہی گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال بھجوا دیا جہاں ڈاکٹرورں نے اسے دوبارہ چیک نہ کیا تو مریض ہسپتال کے اندر فٹ پاتھ پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔