ایبٹ آباد (آن لائن) ہزارہ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد ادریس کیخلاف جنسی ہراساں کرنے کی شکایت درج کرا دی۔ ذرائع نے بتایاکہ ہزارہ یونیورسٹی کی زبیدہ چوہدری نامی پروفیسر نے انصاف نہ ملنے کی صورت میں وائس چانسلر کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے عندیہ دیا ہے۔ اس ضمن میں جب ہزارہ یونیورسٹی کے پی آر او سجاد سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹرزبیدہ چوہدری کا دماغی توازن درست نہیں۔ ان کی عمر ہماری والدہ کے برابر ہے۔ انہوں نے جنسی ہراساں کرنے کی شکایات کا وطیرہ بنا رکھاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر زبیدہ چودھری مہینے میں ایک دو مرتبہ یونیورسٹی آتی ہیں۔ اگر ان کو کہاجائے کہ طلبہ کو پڑھائو تو وہ آگے سے ہراساں کرنے کی شکایت کردیتی ہیں۔