پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی میں پونے 2 ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں: آڈیٹر جنرل

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی میں پونے دو ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 2012ء میں سرکاری افسروں کو ایک ارب روپے سے زائد کی نوازشات دی گئیں۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہاگیا ہے 2012ء میں گریڈ 19، 20، 21 اور 22 کے افسروں کو جو پلاٹ دیئے گئے تھے ان کو ایک ارب چار کروڑ روپے کی لیٹ پیمنٹ معاف کر دی گئی یہ ادائیگی قومی خزانے سے کی گئی جبکہ 2009،ء 2010ئ، 2011ء اور 2012ء کے دوران مختلف منصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے قومی خزانے کو 56 کروڑ کا نقصان ہوا جبکہ پیمائش سے زائد ظاہر کر کے کنٹریکٹر کو 4 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔ مشینری کی ٹرانسپورٹیشن کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ایسے کنٹریکٹر جو ڈیفالٹر ہوچکے تھے انہیں بھی خلاف ضابطہ 54 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...