ملک بھر میں 44 ہزار سکول چار دیواری سے محروم، باجوڑ سکول میں 108 طلباء کیلئے صرف ایک استاد: رپورٹ

Oct 23, 2016

پشاور (آن لائن) پشاور سمیت ملک بھر میں 19 ہزار سکولوں میں صرف ایک کلاس موجود ہے ایک لاکھ 24 ہزار پرائمری سکولوں میں اوسطاً دو اساتذہ جبکہ باجوڑ ایجنسی میں ایک استاد 108 بچوں کو پڑھا رہا ہے۔ 36 ہزار سکولوں میں صرف ایک استاد پڑھا رہا ہے۔ پچاس ہزار سکولوں میں پینے کیلئے پانی نہیںہے، 66 ہزار سکولوں میں بجلی نہیں ہے۔ سکولوں کے حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق 44 ہزار سکولوں کی حفاظتی دیواریں موجود نہیں ہے ملک بھر میں 5 سے 9 سال کی عمرکے 32 فیصد بچے سکول ہی نہیں جاتے جبکہ 31 فیصد بچے پانچویں جماعت تک نہیں پہنچ پاتے۔ 2 لاکھ 67 ہزار تعلیمی اداروں میں 4 کروڑ 44 لاکھ بچوں کیلئے 16 لاکھ 50 ہزار اساتذہ ہیں۔ ملک میں ایک لاکھ 80 ہزار سرکاری جبکہ 87 ہزار پرائیویٹ ادارے ہیں۔

مزیدخبریں