چناری (صباح نیوز) لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہو نے والی بھارتی زبان بولنے والی مشکوک خاتون کو قانون نافذ کر نے والے اداروں نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی اوڑی سیکٹر سے دریائے جہلم کے کنارے آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہو نے والی پچاس سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ خاتون بھارت کی کسی نامعلوم ریاست کی زبان بولتی ہے جس زبان کی سمجھ نہیں آپارہی، تاحال گرفتار ہو نے والی خاتون کا نام اور ایڈرس معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
چکوٹھی اوڑی سیکٹر سے آزاد کشمیر داخل ہونے والی مشکوک بھارتی خاتون گرفتار
Oct 23, 2016