کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رینجرز نے سکھر اور حب چوکی کے قریب کارروائی میں دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں کامران اور عطاء اللہ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان 2015ء میں لاشاری محلہ جیکب آباد دھماکے کے معاون تھے۔