مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے برطانیہ کردار ادا کرسکتا ہے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

مانچسٹر( عارف پندھیر )وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم اور قیصر شیخ ایم این اے نے پاکستان نثراد میئرز،کونسلرزاور کمیونٹی کو مقبوضہ کشمیراور کنڑول لائن کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بریفینگ دی۔ پاکستانی قو نصلیٹ میں خصوصی نمائندے نے پریس کانفرنس بھی کی۔کمیونٹی اور میڈیا کوبرطانوی پارلیمنٹرینزحقوق انسانی کی تنظیموں اور برطانوی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں اپ ڈیٹک کیا گیا۔سینٹر عبدالقیوم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سٹیٹس کو آپشن نہیں ہے کیونکہ اس سے صرف مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ باہمی مذاکرات کے ذریعے اب تک مسئلہ کشمیرکا کوئی حل تلاش نہیںکیا جاسکا ہے اور اب تھرڈ پارٹی مصالحت کی سہولت خصوصاً برطانیہ کردار ادا کرسکتا ہے۔ جنرل قو نصلر ڈاکٹر ظہور نے کہا کہ پاکستانی وفد کا یہ دورہ کامیاب رہا۔خصوصی نمائندے نے پاکستانی میئرز ،کونسلرزاور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیرپر سپورٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے اپنے ایم پیز کے ساتھ لابنگ کریں۔اسی طرح کمیونٹی سے کہا کہ وہ منتخب نمائندوںکو بھارتی قابض افواج کے کشمیروں پر مظالم سے آگاہ کریں۔خصوصی نمائندے نے برطانوی پارلیمنٹیرینز کی اس یقین دہانی کو سراہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میںوفد بھیجنے کے لیے کام کریں گے اور اقوام متحدہ پر زور دیں گے۔ حقائق جاننے کے لیے مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے۔انہوں نے کہا برطانوی پارلیمانی وفد کوآزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے پاکستان پراڑی سیکٹر پر حملے کا الزام عائد کیا‘ عالمی برادری نوٹس لے۔ ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی ،مسز لیزا،جیف مین ممبر یورپین پارلیمنٹ ،افضل خاں ،امجد بشیر کے علاوہ سیاسی رہنمائوں میں چوہدری مسرت علی،حاجی عبدالغفار،چوہدری انیل مسرت،چوہدری محمد طفیل،ویلفئیر آتاشی، فضاء نیازی،راجہ نجابت کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...