پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے‘ ماضی کی غلطیوںکو درست کرنا ہوگا: سردار مسعود خان

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے ، ما ضی کی غلطیوں کو درست کر نا ہو گا۔ مسئلہ کشمیر نہ ہوتا تو پاکستان بھارت دشمنی ہوتی نہ پاکستان ایٹمی قوت بنتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میلینم یونیورسٹی کالج بحریہ سپرنگ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ صرف ایک میدان میں بھارت ہم سے آگے ہے وہ ہے زرائع ابلاغ کا محاز یا سائبر سپیس، سوشل میڈیا وہ نئی تلوار ہے جو بھا رت کے ہا تھ ہے اس میدان میں ہمیں اپنی استعداد بڑھا نا ہوگی۔اے این این کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیرایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔ وہ لندن میں برطانوی ایوان زیریں ، ایوان بالا ، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان مختلف تھنک ٹینکس، غیر سرکاری تنظیموں ، انسانی حقوق کے اداروں ، عالمی میڈیا پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...