لشکر گاہ (رائٹرز) طالبان نے ہلمند میں پولیس بیس پر حملے کی ڈرون سے لی گئی ویڈیو جاری کر دی۔ ہموی گاڑی کو بیس سے ٹکراتے دکھایا گیا ہے۔ ایک افغان اہلکار نے کہا یہ فوٹیج درست لگتی ہے۔ 23 منٹ کی ویڈیو میں خود کش بمبار نے گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر بیان دیا آج میری زندگی کا مسرور کن لمحہ ہے۔ اس نے سیاہ کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ وہ کہتا ہے افغان فوجی طالبان میں شامل ہو جائیں۔ ہم غیرملکیوں کی طرف سے ملنے والے ہتھیار انہی کے خلاف استعمال کریں گے۔ پھر گاڑی چل پڑتی ہے تھوڑی دیر بعد دھماکہ ہوتا ہے اور دھویں کا بادل اٹھتا ہے۔
طالبان نے ہلمند میں پولیس بیس پر حملے کی ڈرون سے بنائی ویڈیو جاری کر دی
Oct 23, 2016