لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاک آرمی کے زیر اہتمام پیسز چیمپئن شپ میں چینی آرمی نے کومبٹ اینڈ افیسنسی مقابلوں میں پہلی تینوں پوزیشن حاصل کر لیں۔ مقابلوں میں 325جوانوں نے گیارہ مختلف ڈرلز میں قابلیت کا لوہا منوانے کی کوشش کی۔ آج منی میراتھن ریس ہوگی ۔برطانیہ کے رابرٹ پرنس نے کہا کہ پاکستان میں فوجی ٹریننگ کا طریقہ کار مثالی ہے ۔ بہت مزہ آیا ۔ مہمان نوازی سمیت تمام انتظامات بہت اچھے تھے ۔ انہوں نے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک اور دوست ملک ہے ۔ بنگلہ دیش سے آئے کرنل محمد اشتیاق علی نے تمام لمحات کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ پاکستان آرمی نے ایونٹ کا انعقادکر کے ساتھی ملکوں کو یہ احساس دلایا ہے کہ موجود دور میں فٹنس اور مہارت آرمی کے جوانوںکیلئے کتنی ضروری ہے ۔ چین کے ماچے وائی نے کہا کہ ایونٹ سے دونوں ممالک کے درمیان اتحاد‘پیار اور محبت کا رشتہ مزید پروان چڑھے گا۔ انہوں نے پاک آرمی کی میزبانی اور انتظامات کو شاندار قرار دیا ۔
پیسزچیمپئن شپ :چین نے کومبٹ اینڈ افیسنسی مقابلے جیت لئے
Oct 23, 2016