متحدہ کے رہنماؤں کو ایم پی اوآرڈیننس کے تحت 30 روز کیلئے حراست میں لیا گیا: سندھ پولیس

 ترجمان سندھ پولیس نے کہا ہے کہ کراچی سے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں حسن ظفر عارف ،کنور خالد یونس اور امجداللہ کو ایم پی اوآرڈیننس کے تحت گرفتارکیاگیا ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا تمام رہنماؤں کو 30 روز کے لئے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم لندن کے رہنماں کو رینجرز نے پریس کلب سے گرفتار کیا تھا۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو اسوقت گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تینوں رہنماؤں کو مغربی پاکستان کے پبلک مینٹی ننس آرڈر کی شق 3 ایک کے تحت حراست میں لے کر ایک ماہ کے لئے سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن