پاکستان پہلے زیادہ محفوظ , ترقی کی راہ پر گامزن ہے: آرمی چیف

سپہ سالار پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے امن کو یقینی بنایا، اب پاکستان محفوظ اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ملک پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ مستحکم ہوچکا ہے،آپریشن ضرب امن کیلئے جنگ کی بہترین مثال ہے ،انٹرنیشنل پیسزچیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر فوجی افسران کومبارکباددیتا ہوں، کھیلوں کے انعقادسے ممالک کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے۔پیسزچیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کےلیے فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں،آپریشن ضرب عضب امن کے لیے جنگ کی بہترین مثال ہے جس کے باعث پاکستان ہی نہیں خطے میں بھی استحکام آیاہے اور پاک آرمی نے ضرب عضب کے ذریعے امن کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کی اس تقریب میں دنیاکی18بہترین افواج نے شرکت کی،انٹرنیشنل پیسزچیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر فوجی افسران کومبارکباددیتا ہوں،اس طرح کے ایونٹ کے لیے پاکستان محفوظ ہے اور وہ ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے کھیلوں سمیت ہر شعبے میں جرات اوراپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،پاکستان فوج کے جوان ،چست،پھرتیلے اورجوشیلے ہیں اور پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقادسے ممالک کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں آنے والوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن