اساتذہ تنظیموں کے عہدیداروں کا آج مشترکہ اجلاس ناصر باغ میں ہوگا

لاہور (سٹاف رپورٹر) گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب میں شامل تنظیموں کے ضلعی ومرکزی عہدیدار آج 10بجے دن ناصرباغ لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔ پہلے ہر تنظیم اپنی مجلس عاملہ کا اجلاس کرے گی اور بعدازاں تمام تنظیموں کا مشترکہ اجلاس 2بجے دن چیئرمین گرینڈ ٹیچرز الائنس ظفرجمیل کی زیر صدارت ہوگا جس میں احتجاجی شیڈول وحکمت عملی کا اعلان ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن