لاہور ( سپیشل رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کالعد م تنظیموں کے عہدیداروں کے شناختی کارڈ بحال کرنا قابل مذمت ہے۔ نواز شریف بند گلی میں جارہے ہیں۔ نواز جمہوریت بادشاہت کی جدید قسم ہے۔ حکومت نے قرضوں کیلئے قومی املاک کو گروی رکھنا شروع کردیا ہے۔ حکمران ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں۔ عشرت العباد پر مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔ چند مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری ختم کئے بغیر حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔ نااہل حکومت آخری سانس لے رہی ہے۔ برطانیہ حکومت پاکستان دشمن الطاف کی پشت پناہی چھوڑ دے۔