میڈرڈ (آئی این پی)بارسلونا ایف سی ارجنٹائن کے لائنل میسی کو لائف ٹائم معاہدے کی پیشکش کرے گا ۔ کلب کے سالانہ اجلاس عام میں چیف ایگزیکٹو آسکر گرا نے بتایا کہ تیس سالہ سٹرائیکر جولائی میں چار سالہ معاہدے پر راضی ہوگئے تھے تاہم باضابطہ طور پر انہوں نے کسی دستاویز پر دستخط نہیں کیا ۔ لائنل میسی کو وہی ڈیل آفر کی جائے گی جیسی رواں ماہ سپین کے مڈ فیلڈر آندرے اینی اسٹا نے سائن کی تھی ۔