حکمران ملت تشیع کے اضطراب میں دانستہ طور پر اضافہ کر رہے ہیں‘ حسن ظفر نقوی

کراچی( نیوز رپورٹر)ملت تشیع کے لاپتاافراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجاََ گرفتارہونے والے ممتاز بزرگ شیعہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے بغدادی تھانہ لیاری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پُرامن احتجاج کے آئینی انداز پر حکومت کی طرف سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ ایک غیر جمہوری طرز عمل ہے‘ حکمران ملت تشیع کے اضطراب میں دانستہ طور پراضافہ کر رہے ہیں‘ گزشتہ دوہفتوں سے جاری احتجاج اور بھوک ہرتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے نوجوانوں کو بازیاب نہیں کیا جاتا‘ حکومت ہمارے اعصاب کو آزمانے سے گریز کرے‘ ملت تشیع کی استقامت سے حکمران اچھی طرح واقف ہیں ہمیں اپنے اصولی اور آئینی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا‘ ملت تشیع کے نوجوانوں کی بازیابی ایک آئینی اور قانونی مطالبہ ہے جس کو منوانے کیلئے تمام آئینی آپشنز زیرغور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون کے دو افراد کو گزشتہ روز اداروں نے اٹھایا جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر رہنمائوں نے واویلا مچا رکھا ہے ہمارے سینکڑوں نوجوانوں کو سابق وزیراعظم کے دور حکومت میں لاپتا کیا گیاجن کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو آج تک کوئی اطلاع نہیں اگر ملت تشیع کے نوجوانوں پر الزامات ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...