”پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں ستر سال کی خرابیاں دور کرنے کی کوشش کی “

Oct 23, 2017

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ گذشتہ دس سالوں میں پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میںستر سال کی خرابیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ کسی ایک شحض کی انفرادی غفلت سے سارے محکمے کا امیج خراب ہوتا ہے۔پنجاب میں ہفتہ صحت کے دوران 438تحفظ صحت کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ 3لاکھ 62ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار عمران نذیر نے ہیلتھ ویک2017کی رپورٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میںہسپتالوں کا جال بچھایا ہے۔ جنوبی پنجاب کے دور افتادہ اضلاع میںنئے ہسپتال قائم کیے جا رہے ہیں ۔ علی جان خان نے کہا کہ ہیلتھ ویک میں اکٹھا کیا گیا ڈیٹا پرائیویٹ سیکٹر کو متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام پر تحقیق کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں