”ہیرٹیج ٹاﺅ“ ثقافتی رنگوں سے سجا میلہ اختتام پذیر

Oct 23, 2017

لاہور (خبر نگار) والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام ہونے والا دو روزہ فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔ فیسٹیول میں ثقافتی ورثہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اس میں ہونے والی علمی گفتگو سے فیض یاب ہوئے۔اس میلے میں جہاں سارا دن علمی و ادبی نشستیں ہوتی رہی وہی باہر لان میں لگے ثقافتی سٹال ، ادبی بیٹھکیں اور ثقافتی سیشن سے سارا دن لوگ محفوظ ہوتے رہے۔ مہمانوں کو اندرون لاہور ، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شاہی حمام، کتھڈرل چرچ، لاہور میوزیم اور سائٹ سین بس کی سیر کروائی گئی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور عبداللہ سنبل کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات ہوتی رہنی چاہیے ہم اپنے ورثہ کو مزید خوبصورت بنائیں گئے تاکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں آئیں۔ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا اس قدر منظم اور خوبصورت فیسٹیول کا انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ علاوہ ازیںایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے کہا کہ پاکستان تاریخی حوالے سے بھرپور ملک ہے اپنے اس ثقافتی ورثے کو بڑھاوا دینا ہوگا۔

مزیدخبریں