اسلام آباد(اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی جامع پالیسیوں کی بدولت ملک تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا ہوگا۔ ریڈیو پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے نیا پاکستان بنانے کیلئے متعدد میگا ترقیاتی منصوبے شروع کئے اور متعدد مکمل کرائے۔ انہوں نے کہا جمہوری نظام کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کو ناکامی ہوگی۔
جمہوریت‘ نظام کیخلاف سازشیں کرنیوالے عناصر کوناکامی ہوگی: احسن اقبال
Oct 23, 2017