بیروت( اے ایف پی) شام میں جنگوﺅں اور شامی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ امریکی حمایت یافتہ عرب کرد الانس کے جنگوﺅں نے داعش کے قبضہ سے بڑا آئل فیلڈ العمر چھڑا نے کا دعویٰ کیا ہے، یہ صوبہ دیرالزور میں واقع اور روز انہ 30ہزار بیرل پیداوار دیتا ہے۔ اس پر داعش نے 2014ءمیں قبضہ کر لیا تھا اور اس سے آمدن بہت زیادہ تھی۔جس سے حاصل ہونے والا پیسہ دہشتگرد تنظیم جنگجوﺅں کی بھرتی اور عسکری کارروائیوں پر خرچ کرتیش تھی، لڑائی میں کئی دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ گزشتہ روز قصبہ القریتین واگزار کرا لیا تھا۔
شام : امریکی حمایت یا فتہ جنگجوﺅں نے داعش سے تیل کے بڑے کنویں کا قبضہ چھڑا لیا
Oct 23, 2017