شاہد خاقان ترکی کا جنگی ہیلی کاپٹر ٹی 129 اُڑانے والے پہلے وزیراعظم بن گئے

استنبول ( اے این این+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک فائٹر ہیلی کاپٹر ٹی 129 کی ٹیسٹ فلائٹ لی اوراس جدید ترین ہیلی کاپٹر کو حیران کن اور زبردست مشین قرار دیا۔ ترکی میں ہیلی کاپٹر کی ٹیسٹ فلائٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی کی دفاعی صنعت دنیا کی بہترین صنعت ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ۔انہوں نے حیران کن کامیابیاں حاصل کرنے پر ترک ایوی ایشن انڈسٹری اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی تعریف بھی کی۔ ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج اس کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ ترکی کے ساتھ اس کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ اس موقع پر ترک ایوی ایشن حکام کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ہیلی کاپٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترک ایئر و سپیس کے سی ای او تیمل کوتیل نے بتایا کہ ٹی 129 ایک کم وزن ہیلی کاپٹر ہے جو میزائل اور گنز سے لیس ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم ترکی کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گذشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔ شاہد خاقان عباسی جنگی ہیلی کاپٹر اُڑانے والے پہلے وزیراعظم بن گئے۔ اس سے قبل انہوں نے ایف 16 جنگی طیارے میں فائٹر پائلٹ کی پچھلی نشست اور کاک پٹ میں بیٹھ کر فوجی مشقوں کا جائزہ لیا تھا۔
شاہد خاقان/ ہیلی کاپٹر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...