رومان رئیس زخمی ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر‘ بابر اعظم بھی فٹنس مسائل کا شکار

لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر رومان رئیس زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔دوسری جانب بابر اعظم بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوچکے ۔رومان رئیس بائیں کہنی میں سوجن کے باعث سری لنکا کے خلاف 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے رومان رئیس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں تاہم ان کے فٹنس مسائل ٹیم منیجمنٹ کے لئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں اور 23 سالہ نوجوان بلے باز ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شارجہ میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں رومان رئیس، بابر اعظم اور عثمان خان شنواری کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے تو رومان رئیس فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے جبکہ بابر اعظم بھی معیار پر پورا نہ اترے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...