نوازشریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے والدہ کے ساتھ عمرہ ادا کریں گے پھر پاکستان آئیں گے

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد پاکستان آئیں گے۔ نوازشریف سعودی عرب میں اپنی والدہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ سعودی عرب میں دو روز قیام کے بعد نواز شریف پاکستان آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن