سٹار مارکیٹنگ کے ریجنل ڈائریکٹر، ریجنل منیجر اور ایک کارکن بے ضابطگیوں کے الزام پر معطل

لاہور (پ ر) سٹار مارکیٹنگ لاہور ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر آصف رشید میو، ریجنل منیجر ماہم آصف اور عملے کے ایک اور رکن کو بڑے پیمانے کی بے ضابطگیوں کے الزام میں فوری طور پر معطل کردیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق سٹارمارکیٹنگ کے علی حبیب نے لاہور ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور ملزمان کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے فراڈ، خوردبرد اور سنگین بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے اور متعدد بنک اکائونٹس کے بارے میں تحقیقات اور آفس انکوائری کے ساتھ باقاعدہ قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن