لاہور (این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ساتھیوں کی اکثریت نے مستقبل کے کسی بھی طرح کے فیصلے کیلئے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کو اختیار دیدیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے درباریوں کے علاوہ بہت سے لوگ پہلے بھی رابطے میں ہیں اور حالیہ دنوں میں اس میں مزید تیزی آئی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سے ملاقات کے بعد آئندہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائیگا۔ ساتھیوں کی اکثریت نے فیصلے کا اختیار سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں وہ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جو صورتحال سامنے آرہی ہے درحقیقت حالات اس سے بھی زیادہ برے ہیں اور آنیوالے دنوں میں سب کچھ کھل کر سامنے آجائیگا۔
مسلم لیگ (ن) درباریوں کے علاوہ بہت سے لوگ رابطے میں ہیں: دوست محمد کھوسہ
Oct 23, 2017