قدرتی وسائل کے غیردانشمندانہ اور بے رحمانہ استعمال کے باعث دنیامسائل کاشکار ہے

Oct 23, 2017

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر قدرتی وسائل کے غیردانشمندانہ اور بے رحمانہ استعمال کے باعث دنیا آج پینے کے پانی کی قلت، جنگلات کے رقبے میں واضع کمی، زمینی، ہوائی، آبی اور دریائی آلودگی، زمینی بگاڑ، سیلاب، زمینی کٹاوَ، بھوک و بدحالی اور صحت کے مختلف مسائل سے دوچار ہے تاہم ان مسائل کا حل قدرتی وسائل کے ضیاع کو روکر ان کے ہر سطح پر پائیدار استعمال کو یقینی بنانے سے ممکن ہے۔ یہاںجاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابقوہ ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں بین الاقوامی گلوبل گرین گروتھ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ چار روزہ بین لاقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت اٹھائیس ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ ہفتہ کو اختتام پذیر ہونے والی اس کانفرنس میں شامل پاکستانی وفد کی نمائندگی وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی سطح پر سرسبز معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے توانائی، پانی، آبپاشی، ماحول دوست اور پائیدار شہری و دیہی منصوبہ بندی جیسے شعبوں میں مختلف منصوبوں میں کام کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے اس عالمی کانفرنس میں پاکستان میں سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پراجیکٹس، گرین پاکستان پروگرام، ماحول دوست آبپاشی اور زراعت، بہتر شہری ٹرانسپورٹ نظام سے متعلق مختلف منصوبوں پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی مومسیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے باوجود موجودہ حکومت اپنے زوربازو پر گرین گروتھ کے اہداف کے حصول کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان منصوبوں خاص کر صاف توانائی کے منصوبوں کوملکی سطح پر پھیلانے کے لیے پاکستان کو مالی و تکنیکی مدد فراہم کرے۔ اس عالمی کانفرنس کے دوران گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل فرینک رجس برمئن سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں گرین گروتھ منصوبوں سے اآگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کو عالمی حدت کے ملکی سطح پر رونما ہونے والی منفی اثرات سے نمتنے کے لیے عالمی برادری مالی و تکنیکی مدد کی فراہمی کے متعلق مختلف سطحوں پر بات چیت کررہا ہے۔ تاہم، وفاقی وزری مشاہ اللہ خان نے گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل اس بات سے آگاہ کیا کہ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی پاکستان، جنوبی ایشیائی خطے اور عالمی سطح پر معاشی گرین گروتھ کو فروغ دینے کے لیے گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ہر سطح پر کام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریگا۔ اس پر گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل مشاہد اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کا ادارہ گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ گرین گروتھ کو پاکستان میں فروغ دینے کے لیے اہم عالمی سطح پر موجود ممکنہ مالی و تکنیکی امداد کے وسائل تک وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کی رسائی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ 

مزیدخبریں