اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن 24 اکتوبر کومنایا جائیگا ۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، محکمہ صحت، مختلف طبی ایسوسی ایشنز اور صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ۔پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے جو پولیو مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں صرف 4 ممالک میں پولیو کا مرض باقی رہ گیا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان کوپولیو فری بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جانے کا عہد کیا جائیگا۔پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر خصوصی مضامین اورپروگرام شائع و نشر کئے جائیں گے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن 24اکتوبر کو منایا جائیگا
Oct 23, 2017