جینیاتی انجینئرنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ہو گی: ورسی صدر

سوچی (اے این این)روس کے صدرولادیمیرپیوٹن نے دنیا کوخبردارکیاہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی،اس ٹیکنالوجی سے بیرحم ترین فوجی بھی پیداکئے جاسکیں گے۔سوچی میں نوجوانوں اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدرپیوٹن نے کہا کہ جینیاتی انجینئرنگ ادویہ سازی سمیت کئی شعبوں میں انہتائی سودمندہے مگر جینیاتی انجینئرنگ سے مخصوص صلاحیتوں کے حامل انسان بھی پیداکئے جاسکیں گے۔انہوں نے کہا جینیاتی انجینئرنگ سے ذہین ترین ریاضی دان اورماہرموسیقی پیداکیاجاناہی تصورنہیں کیاجاناچاہیے بلکہ جینیاتی انجینئرنگ ہی سے ایسافوجی بھی پیداکیاجاسکے گاجوسفاک وبے رحم ہو۔تکلیف محسوس نہ کرنے والے فوجی پیداکئے گئے توسفاکیت انتہاپرپہنچ جائیگی اور غیرذمہ داری کاایسامظاہرہ نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت ایسے دورمیں داخل ہورہی ہے جہاں انتہائی ذمہ داری کی ضرورت ہے، انسانی اقدارکاخیال رکھاجاناانتہائی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن