راولپنڈی (نیوز رپورٹر)امام بارگاہ قصرشبیرؑ ڈھوک پہاڑیاں اڈیالہ روڈ میں سالانہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ ازروئے قرآن یہ امر طے شدہ ہے کہ شعائر اللہ اور مشاہیر اسلام کی عزت و حرمت واجب ہے اور ان کی توہین حرام ہے ۔قرآن وہ کتابِ مبین ہے جو ہر دور کے انسانوں کیلئے بہترین درسِ ہدایت ہے۔ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہِ حسنہ قرآن کریم کی عملی تفسیر ضہے۔ انہوں نے کہاکہ سقائے سکینہ حضرت عباس علمدارؑ نے میدان کربلا میں شجاعت کے وہ جوہر دکھائے کہ فوج شام کو کوفہ سے ٹکرا دیا۔انہوںنے کہا کہ غازی عباس ؑ کا نام وفا کی علامت اورپرچم عباس ٹوٹے دلوں کی آس ہے۔انہوں نے کہاکہ حضرت سکینہؑ نے بعدِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام خانوادہ اہلبیت ؑ کے ہمراہ کوفہ و شام کے زندانوں اور یزیدو ابن زیاد کے درباروں میں مقصدیتِ حسین ؑ کو سربلند رکھا اور ایسا مثالی کردار ادا کیا کہ نام یزید داخل دشنام ہوگیا اور اسی دوران آپ ؑ زندانِ شام میں جام شہادت نوش فرما گئیں
قرآن ہر دور کے انسانوں کیلئے بہترین درسِ ہدایت ہے،علامہ سیدقمرزیدی
Oct 23, 2017