ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی قیادت کی تبدیلی کے بیان کو لیگی مقامی قیادت نے یکسر مسترد کر دیا ہے لیگی رہنماؤں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ دراصل ن لیگ میں دراڑ ڈالنے میں مصروف ہیں وہ ایسا عمل نادیدہ قوتوں کے شارے پر کر رہے ہیں میاں نواز شریف کی قیادت پر کسی کو اعتراض نہیں ہے وہ 4 سال کے لئے جب منتخب ہو گئے ہیں تو ریاض پیرزادہ کو اپنی پریس کانفرنس کا کہہ دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار لیگی رہنماؤں نے نمائندہ نوائے وقت سے اپنی گفتگو میں کیا ۔اس موقعہ پر سابق صوبائی وزیر ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جو چاروں صوبوں میں یکساں مقبول ہیں انہیں منظر سے ہٹانے والے خود منظر سے ہٹ جائیں گے مسلم لیگ ن کی قیادت پر کوئی اختلاف رائے نہیں ہے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شیخ اطہر ممتاز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت صرف اور صرف میاں نواز شریف کا حق ہے کوئی بلاجواز باتیں کر کے اختلاف رائے کو ہوا نہ دے چیئرمین یو سی 54 اور لیگی رہنما حاجی رانا سجاد نے کہا کہ مسلم لیگ میں اختلافات کی باتیں مخالفین کرتے رہتے ہیںمگر مخالفین کے ہاتھ کبھی کچھ نہیں آیا ریاض پیرزادہ کو بھی سوچ سمجھ کر بات کرنا چاہئے۔چیئرمین اور لیگی رہنما زاہد عدنان گڈو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف کو ہی کرنا چاہئے انہیں کارکنوں نے خود 4 سال کے لئے پارٹی سربراہ مقرر کیا ہے۔ لیگی رہنما مسعود قریشی نے کہا کہ لیگی قائدین نے پہلے اور پھر لیگی کارکنوں نے میاں نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنایا ہے اب اختلافات کو ہوا دیکر اصل مخالفوں کو فائدہ دیا جا رہا ہے۔ لیگی رہنما سہیل فراز نے کہا ک میاں نواز شریف کی پارٹی قیادت پر کوئی اختاف نہیں ہے ریاض پیرزادہ روزاول ہی سے عجیب و غریب باتیں کر رہے ہیں جن کا حقاق سے کوئی تعلق نہ ہے ۔ لیگی رہنما حاجی ارشد بوٹا نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی رہنمائی میاں نواز شریف کو ہی سمجھتی ہے ریاض پیرزادہ کو بیانات سوچ سمجھ کر دینے چاہئے۔ لیگی رہنما عبدالرحمن فری نے کہا کہ میاں نواز شریف عوامی مقبول ترین لیڈر ہیں ۔ریاض پیرزادہ کے بیان سے کارکنوں کو دلی دکھ ہوا ہے انہیں اس بیان پر مافی مانگنا چاہئے۔
ریاض پیرزادہ نادیدہ قوتوں کے اشارے پر پارٹی میں ڈراڑ ڈالنے کیلئے کوشاں ہیں : ن لیگ رہنما
Oct 23, 2017