کراچی (نیوز رپورٹر) ترجمان پاک سر زمین پارٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار اور MQM کی پریس کانفرنس پہ ردعمل دیتے ہوے کہا کہ MQMاور ڈاکٹر فاروق ستار اپنی ناکامیوں،نااہلی اور کرپشن پہ پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ MQM اور ڈاکٹر فاروق ستار اپنی پارٹی پہ توجہ دیں جو کہ تیزی سے زوال پزیر ہے ناکامی ،انتشار اور مایوسی پہ قابو نا پانے کا الزام کسی دوسرے کو دینا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان اور عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔