نصرت بھٹو نےانقلابی خاتون رہنما کا کردار ادا کیا‘بلاول بھٹو زرداری کا خراج عقیدت

Oct 23, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی چھٹی برسی کے موقعے پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی ایک بدترین آمریت کے خلاف بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد انہوں نے ایک انقلابی خاتون رہنما کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو امید اور جیالوں کو نیا عزم و حوصلہ دیا اور جدوجہد کو منظم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جدوجہد کے دوران ذاتی قربانیوں اور صبر کا وہ عملی نمونہ پیش کیا جو دنیا بھر کے سیاسی کارکنان کے لیئے مشعلِ راہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان پر زور دیا کہ بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج کے دن پاکستان کو پرامن، جمہوری اور خوشحال ملک بنانے کے لیئے پارٹی کے نظریئے اور پروگرام سے تجدید عہدِ وفا کیا جائے۔

مزیدخبریں