جمشید دستی کا بھائی2 ساتھیوں سمیت لکڑی چوری کےالزام میں گرفتار

Oct 23, 2017

مظفرگڑھ(نامہ نگار) ممبرقومی اسمبلی جمشیددستی کے بھائی مشتاق دستی کو2 ساتھیوں سمیت سرکاری لکڑی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔تفصیلات کیمطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو 2 ساتھیوں سمیت سرکاری لکڑی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔ایس ایچ او سول لائنز شاہدرضوان کے مطابق مشتاق دستی اور ان کے 2 ساتھی چک مٹھن میں سڑک کنارے موجود محکمہ جنگلات کے درخت کاٹ رہے تھے اور فاریسٹ گارڈ کی اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ایس ایچ او کیمطابق تھانہ سول لائنز میں محکمہ جنگلات کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا اور جمشید دستی کے بھائی سے چوری کی گئی سرکاری لکڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ مشتاق دستی کا موقف ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر راستہ کلیئر کرانے کے لیے لکڑی کٹوا رہاتھا،

مزیدخبریں