-بارسلونا کی لائنل میسی کیلئے لائف ٹائم کنٹریکٹ کی پیشکش

ملتان ( سپورٹس ڈیسک ) بارسلونا ایف سی ارجنٹائن کے لائنل میسی کو لائف ٹائم معاہدے کی پیشکش کرے گا۔ کلب کے سالانہ اجلاس عام میں چیف ایگزیکٹو آسکر گراؤ نے بتایا کہ تیس سالہ سٹرائیکر جولائی میں چار سالہ معاہدے پر راضی ہوگئے تھے۔ تاہم باضابطہ طور پر انہوں نے کسی دستاویز پر دستخط نہیں کیا۔ لائنل میسی کو وہی ڈیل آفر کی جائے گی جیسی رواں ماہ سپین کے مڈ فیلڈر آندرے اینی اسٹا نے سائن کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لائنل میسی نے جون میں چار سالہ معاہدہ کیا مگر کلب انہیں لائف ٹائم کنٹریکٹ دینا چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...