میلانیا ٹرمپ نے اپنا مشہور لباس عطیہ کردیاجومیوزیم میں سجادیاگیا

نیویارک (این این آئی) امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جب اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد افتتاحی تقریب میں سفید رنگ کا گاؤن پہن کر ڈانس کیا تو سب نے ہی ان کے اسٹائل کی خوب تعریف کی تھی، تاہم اب یہ گاؤن ایک میوزیم کا حصہ بن چکا ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنا یہ گاؤن امریکی تاریخ پر مبنی سمتھ سونین نیشنل میوزیم کو عطیہ کردیا، جسے امریکی پرچم کے ساتھ میوزیم میں سجا دیا گیا ہے۔میلانیا ٹرمپ کا یہ گاؤن فرانسیسی نژاد امریکی ڈیزائنر ہروے پیئر نے تیار کیا تھا۔اس دوران میلانیا نے نہ صرف امریکی تاریخ کو ایک جگہ سمیٹ کر رکھنے پر میوزیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا بلکہ اپنے شاندار گاؤن کے ڈیزائنر پر بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ’ویسے تو میں اس وقت اسٹیج پر ہوں، لیکن میں اس انسان سے آپ کا تعارف کروانا چاہتی ہوں، جس نے یہ گاؤن بنایا تھا، وہ ایک بہترین آرٹس ہیں۔

ای پیپر دی نیشن