کراچی (پ ر) بحریہ ٹائون کراچی میں ایک اور عالیشان جامع مسجد ، مسجدِ سرور کا آغازجمعہ کی بابرکت دن پر نمازِ جمعہ ادا کرکے کیا گیا۔ مسجدِ سرور میں نمازِجمعہ کیلئے سی او او بحریہ ٹائون کراچی ایڈمرل )ر(جناب احمد حیات کیساتھ مڈوے کمرشل کی زیرِتعمیر بلڈنگز کے مالکان و ملازمین ، ریزیڈنٹس ، بحریہ ٹائون کراچی کی ایڈمنسٹریشن اورمیڈیا کے معزز ممبران بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔ مسجدِ سرور کا نام کنٹری ہیڈجناب شاہد محمود قریشی کے والدِ محترم کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بحریہ ٹائون جناب ملک ریاض حسین ، کنٹری ہیڈ شاہد محمود قریشی اور انکے والدین کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ خوبصورت مسجد بحریہ ٹائون کراچی کے کمرشل ایریا مِڈوے کمرشل میں تعمیر کی گئی ہے جہاں کمرشل بلڈنگز کی تعمیرات بھرپور رفتار سے جاری ہیں اورکثیرالتعداد عمارتیں تکمیل کے قریب ہیں۔ مسجد میں تقریباً 1200 نمازیوں کی گنجائش موجود ہے اور تقریباً 100 خواتین نمازیوں کے لئے بھی الگ سے جگہ مختص کی گئی ہے۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی،کراچی اور نوابشاہ میں عا لیشان اور شاندار کمیونٹی پراجیکٹس متعارف کروانے والا بحریہ ٹائون پاکستان کاہی نہیں بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا پرائیوٹ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ہے جس نے ناصرف عوام کو ایک معیاری طرزِ زندگی فراہم کر نے کا بیڑہ اٹھایا ہے بلکہ ہر قومی، معاشرتی اورمذہبی اہمیت کی حامل ضروریات کو بھی عوام کیلئے عمدہ طریقے سے پورا کرنے کا عہد کیا ہے۔