لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زےر صدارت پنجاب اسمبلی کے کےفے ٹےرےا مےں گوجرانوالہ ڈوےژن اور بہاولپور ڈوےژن کے ارکان صوبائی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس ہوئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی کے مسائل سنے اورموقع پر ہی احکامات جاری کےے ۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ ارکان اسمبلی مےرے ساتھی ہےں اور ان کی عزت مےری عزت ہے ۔ صوبے کے عوام کو سہولتےں فراہم کرنے کےلئے آخری حد تک جاو¿ں گا۔عوام کو بہتر اورمعےاری سروس ڈلےور ی فراہم کرےںگے اوراس نےک مقصد مےں آپ مےرے دست و بازو ہےں ۔مےں اپنے اختےارات جانتا ہوں ۔پنجاب مےں ہر کام مےرٹ پر ہوگا۔ ارکان اسمبلی کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کےے جائےں گے۔ سابق حکومت کی غلط پالےسےوں کو عوام کے سامنے لائےںگے۔ہم نے نہ کوئی غلط کام کےا ہے،نہ کرےںگے اورنہ کسی کو کرنے دےںگے۔ ہمارا اےجنڈا صرف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت ہے ۔مےں ہر وقت آپ کی خدمت کےلئے حاضر ہوں ۔ہم ملکر وزےراعظم عمران خان کے وژن کو پورا کرےںگے۔ تعلےم ،صحت اوردےگر شعبوں مےں اصلاحات کے نتائج جلد سامنے آئےںگے۔ وزارت اعلی صرف عہدہ نہےں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ ہر شہر کے عوام کے مسائل حل کرےںگے ۔ارکان اسمبلی سے مشاورت اورملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔عوامی مسائل کے فوری حل کےلئے ارکان اسمبلی سے قرےبی رابطے ےقےنی بنائےںگے۔ جنوبی پنجاب کے مسائل کو حل کرنے کےلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائےںگے۔ قبضہ مافےا کو سابق دور مےں کھلی چھٹی ملی رہی جبکہ تحرےک انصاف کی حکومت نے قبضہ مافےا کو نکےل ڈالی ہے، چھابڑی فروش،رےڑھی بان اورغرےب آدمی کواس مہم مےں تنگ نہےں کےا جائے گا۔ہم نے طاقتور مافےا پر ہاتھ ڈالاہے۔ عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمےر مےں نہتے کشمےری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے۔ عالمی برادری بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی خون کی ارزانی پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دباﺅ ڈالنا چاہئے۔ عثمان بزدار نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں انتہائی مصروف وقت گزارا۔ وزیراعلیٰ نے بجٹ اجلاس میں بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے اسمبلی چیمبر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں اور تقریباً 6گھنٹے پنجاب اسمبل میں موجود رہے۔
عثمان بزدار