قندھار کے گورنر کمپاﺅنڈ میں فائرنگ سے امریکی بریگیڈیئر جنرل جیفری سمائلی بھی زخمی ہوئے

Oct 23, 2018

کابل (اے ایف پی + آئی این پی) فغانستان میں نیٹو مشن کے ترجمان گرانٹھ نیلے نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ہفتے قندھار کے گورنر کمپاﺅنڈ میں فائرنگ سے امریکی بریگیڈیئر جنرل جیفری سمائلی بھی زخمی ہوئے تھے۔ ادھر فرینڈلی فائرنگ میں ایک نیٹو فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ یاد رہے فوجی یونیفارم میں ملبوس گارڈ نے فائرنگ کرکے 4افراد کو ہلاک اور 13کو زخمی کردیا تھا۔ جنرل سکاٹ ملر بال بال بچ گئے تھے۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی تھی۔ ادھر سینٹرل قندھار کے پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کے بھائی تادین خان کو نیا پولیس چیف مقرر کر دیا گیا۔ خفیہ ایجنسی کے سربراہ معصوم شانکزئی نے الزام لگایا حملہ آور نے پاکستان میں طالبان کے کیمپوں میں تربیت لی‘ وہ غزنی کا رہائشی تھا۔اب تک 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حملہ آور نے جعلی دستاویزات پر گورنر ہاﺅس میں ملازمت حاصل کی۔ ہرات میں حملے میں نیٹو فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کرتے کہا کئی امریکی اہلکار مار ڈالے، ریزولوٹ سپورٹ مشن کے مطابق افغان فوجی ملوث ہیں۔
امریکی جنرل/زخمی
قندھار حملہ

مزیدخبریں