اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے روس کے فوجی دستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پاکستان روس کے درمیان تیسری مشترکہ فوجی مشقیں ہیں، مشترکہ تربیتی مشقوں کا نام ”درزبہ تھری“ رکھا گیا ہے۔ ان سے قبل پہلی مشقیں 2016ءمیں پاکستان اور دوسری روس میں منعقد ہوئی تھیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں 4نومبر تک جاری رہیں گی۔
فوجی مشقیں
مشترکہ تربیتی مشقیں ،روسی فوج کا دستہ شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گی
Oct 23, 2018