زرداری کا بیان”سوچوہے کھا کے بلی حج کو چلی“ کے مصداق ہے: وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان”سوچوہے کھا کے بلی حج کو چلی“ کے مصداق ہے، زرداری کو مشرف نے معاشی طور پر مضبوط پاکستان دیا، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں، میں نے کشمیریوں کے کچھ باتوقیر خاندانوں سے متعلق بات کی تھی، کشمیری عزت دار اور دلیر قوم ہے۔پیر کو فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اپنی بیوی کے قاتلوں کو گرفتار کرنا تو دور کی بات ان کا سراغ تک نہ لگا سکے، آصف علی زرداری اپوزیشن کو کہتے ہیں آﺅ حکومت کے خلاف قرارداد پیش کریں، زرداری صاحب نے حکومت کے خلاف بیان دیا ہے، زرداری کو مشرف نے معاشی طور پر مضبوط پاکستان دیا، زرداری کا بیان ”سوچوہے کھا کے بلی حج کو چلی“ کے مصداق ہے،زرداری نے اپنے لوگوں کو تعینات کر کے اداروں کو تباہ کیا، زرداری صاحب کو محسوس ہو رہا ہے کہ مستقبل میں ان کی احتساب کی باری ہے، میں نے کشمیریوں کے کچھ باتوقیر خاندانوں سے متعلق بات کی تھی۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں، حمزہ شہباز اپنی پارلیمانی جمہوری ذمہ داریوں کو پورا کریں، اسمبلی کاروائی کے معاملات بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں طے ہوتے ہیں، ان ایشوز پر پہلے ہی کمیٹی بنی ہے، نئی کمیٹی بنانے کی ضرورت نہیں، واحد سیاستدان ہوں جس نے بھارتی میڈیا پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا، کشمیریوں سے اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، کشمیری عزت دار اور دلیر قوم ہے۔
فیاض الحس چوہان

ای پیپر دی نیشن