لا ہو ر(آ ئی این پی)لاہور ہائیکورٹ سے 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا، ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر بچی کی والدہ نے احاطہ عدالت میں واویلا مچا دیا، پیر کو جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے زیادتی کے ملزم جواد انور کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی ،متاثرہ بچی کی والدہ عذرا بی بی کا کہنا ہے کہ ملزم جواد انور نے ان کی بیٹی 5 سالہ مہوش کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم کے خلاف تھانہ منڈی فیض آباد میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے،عذرا بی بی نے بتایا کہ ماتحت عدالت ملزم کی درخواست ضمانت بھی خارج کر چکی ہے، ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا، ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر بچی کی والدہ نے احاطہ عدالت میں واویلا مچا دیا۔