اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا نیا چیف آفیسر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ایوان صدر میں تعینات گریڈ انیس سیکرٹریٹ گروپ کے آفیسر سید زکریاعلی شاہ کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کرتے ہوئے انہیں ایم سی آئی میں چیف آفیسر کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔