مظفرآباد( اے این این) راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ،عالمی برادری نوٹس لے۔ سانحہ کلگام بھارتی فوج کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔وزیر اعظم پاکستان وطن واپس آکر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق کل جماعتی حریت کانفرنس ، جملہ کشمیر ی قیادت اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اجلاس بلائیں اور اس اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں بھارت کے مکروہ طرز عمل کو سلامتی کونسل میں اٹھائیں ۔