افغانستان میں پاکستان، امریکہ کے مفادات ایک ہیں:شہریارآفریدی

Oct 23, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے امریکی سفیر پال جونز نے ملاقات کی جس میں پاکستان امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرمملکت نے کہا پاک امریکہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات ایک ہیں۔ انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں۔ اوورسیز پامکستانی دنیا میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان خطے میں امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں