وہاڑی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ صحت کی سہو لیات فراہم کرنا حکو مت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز کی بھرتی ، میڈیکل آلات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ضلع وہاڑی کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پوراکیا جا رہا ہے جس سے مر یضوں کو صحت بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں گی تمام دیہی مر اکز صحت اور بنیادی مر اکز صحت اور ڈاکٹرکی مطلوبہ تعداد کو پورا کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں ڈاکٹرز کے واک ان انٹر ویوز کے مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جا ویداور دیگر ممبران کمیٹی موجو د تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ نئے بھر تی ہو نے والے ڈاکٹرز محنت اور لگن سے کام کر یں مر یضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور حسن سلوک سے پیش آیا جائے۔