لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئی مالدیپ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گذشتہ روز واہگہ باڈر کی سیر کی اور اس موقع پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی۔ مہمان ٹیم پاکستان کے ایک ہفتہ کے دورہ پر ہے جہاں اس نے جم خانہ، ایل سی سی اے اور ایچ سن کالج کی ٹیموں کے ساتھ میچز کھیل رہی ہے۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھ کے ساتھ رینجرز حکام سے بھی ملاقات کی۔